Short Video Clip
بوائے فرینڈ، گرل فرینڈ کلچر
Boy Friend & Girl Friend Culture Valentine's DayMaulana Tariq Jameel D.B.
🔥🚫 Valentine's Day 🚫🔥
"Har taraf Be-hayai ka maahol aur usska Anjam..."
"ہر طرف بےحیائی کا ماحول اور اس کا انجام"
telegram.me/MaulanaTariqJameel
Maulana Tariq Jameel has nothing to do with this statement. This is fake news. For authentic news about Maulana Tariq Jameel, stay connected to verified platforms. May Allah preserve us from spreading false news.
Читать полностью…When good people are in your life, good things tend to happen.
Meeting with Jamia’s Teachers.
#tariqjamilofficial
#ShortAudioClip 1
🌹 اچھے اخلاق سے جنت میں گھر بنائیں
Acchay Akhlaq se Jannat mein ghar banayen 🌹
📢 Maulana Tariq Jameel D.B.
t.me/MaulanaTariqJameel
"Gussa aaye toh chup ho jaya karo. Warna log gussay mein apnay ghar ujaad baithte hain"
#Aqwal_e_Jameel
Join @MaulanaTariqJameel
Short Video Clip
"اے اللہ! تُو ابوبکر رضی اللہ عنہ سے راضی ہوجا"
"Ae Allah! Tu Abu Bakr R.A. se raazi ho jaa"
Maulana Tariq Jameel D.B.
"Be-hayai insaan ke emaan ko khokhla kr deti hai"
#Aqwal_e_Jameel
Join @MaulanaTariqJameel
Short Video Clip
"ہلاکو خان - لاکھوں مسلمانوں کو کیوں قتل کیا؟"
"Halaku Khan - Lakho musalmano ko kyun qatl kiya?"Maulana Tariq Jameel D.B.
"Jab kisi qaum mein jhoot phail jata hai toh woh Allah ki la'nat ka shikar ho jati hai"
Join @MaulanaTariqJameel
#Aqwal_e_Jameel
Short Video Clip
مولانا طارق جمیل فاؤنڈیشن
Social Welfare Project -
Tariq Jamil Foundation Latest VideoMaulana Tariq Jameel D.B.
Short Video Clip
"علماء دیوبند کے اختلاف کا طریقہ کیا تھا؟"
"Ulama e Deoband ke ikhtelaf ka tariqa kya thha?"Maulana Tariq Jameel D.B.
آؤ جنت پکارتی ہے ، قسط 199 :
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
فصدقھا الرحمن من فوق عرشه
اللہ تعالیٰ نے عرش کے اوپر سے فیصلہ سنایا کہ میں اپنی بندی کے حق میں فیصلہ دیتا ہوں...
فقامت عروسا نحوھا تتو کد
وہ کھڑی ہوئی ہے اور اس کے چہرے کی چمک سورج کو بھی شرماتی ہے..
یہ ہماری زندگی کی سعادت ہے کہ ہم اس طرف چلیں کیونکہ ہم دنیا میں رہنے نہیں آئے.. چھوڑ جانا ہے. چلے جانا ہے. آگے زندگی ہے یہ دھوکا ہے وہ حقیقت ہے.. یہ فنا ہے.. اسے بقاء ہے. یہ غرور ہے....... وہ حقیقت ہے....
جنت کے پہنچنے کا راستہ
میرے بھائیوں اور بہنوں ! اس تک پہنچنے کا جو راستہ ہے وہ اللہ کی اطاعت اور سرورِ کائنات ﷺ کی اتباع سے ہو کر جنت تک جاتا ہے. ہمیں اس کے لیے باہر کی ضرورت نہیں اس جسم کو اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے طریقہ استعمال پر استعمال کریں.. اور ہماری عورتیں بھی اسی طریقے پر اپنے جسم کو استعمال کریں...
اس جسم سے اللہ کی بے فرمانی نہ ہو......
زبان سے بے فرمانی کا بول نہ نکلے......
آنکھ غلط نہ دیکھ......
کان غلط نہ سنیں.....
ہاتھ غلط نہ پکڑے.....
پاؤں غلط نہ چلے.....
دماغ غلط نہ چلے.....
دل میں غیر نہ آئے...
(جاری)
( آؤ جنت پکارتی ہے ، صفحہ 214 از: مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل دامت برکاتہم )
Join /channel/MaulanaTariqJameel
#آؤ_جنت_پکارتی_ہے
NEW Short Video
الحمدللہ! مزید صحت کی بحالی پر 2021 میں مولانا کا پہلا بیان
کورونا کے بعد مجھے کیا اندازہ ہوا؟ اور ایک حدیث پر عمل سے ہر طرف خوشحالیMaulana Tariq Jameel D.B.
Short Video Clip
"قرآن کی آیات کا موازنہ"
"Qur'an ki ayaat ka muaazna"Maulana Tariq Jameel D.B.
🔥🚫 Valentine's Day 🚫🔥
Short Video Clip
"Haya ka Surma." "حیا کا سرمہ"
t.me/MaulanaTariqJameel
آؤ جنت پکارتی ہے ، قسط 208 :
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
فرعون کی باندی کا قصہ :
نبی ﷺ کے طریقے پر آنا ہے یہی ہماری معراج ہے اور یہی ہمارا مقصد ہے اس پر جان چلی جائے منظور ہے اور جان بچ جایے تو الحمد للہ فرعون کی ایک باندھی تھی اس نے کلمہ پڑھ لیا اور مسلمان ہو گئی ایمان نہیں چھپتا اور پیسہ بھی نہیں چھپتا... نہ مال چھپے اور نہ ایمان اس کے ایمان کا لگ گیا پتہ فرعون نے بلایا اس کی دو بیٹیاں تھی ایک دودھ پیتی اور ایک چلتی...
اس نے تیل منگوایا.. کڑاہا میں ڈالا اور اس کے نیچے آگ جلوا دی... تیل کھولنے لگا تو دربار سجایا اور کہنے لگا اختیار کرو.. یہ تیل کا کھولتا ہوا لاوا یا ملک و مال اور رزق و دولت سے تیرا منہ بھر دوں..یوں کیا بولتی ہے..
مجھے مانے گی تو سب کچھ دوں گا... موسیٰ کے رب کو مانے گی تو اس کھولتے ہوئے تیل میں جانا پڑے گا اور پہلے تیری بچیوں کو ڈالوں گا پھر تجھے ڈالوں گا...
اس نے کہا یہ تو میری دو ہیں اگر اور بھی ہوتی تو پھینک دیتی...
تو فاقض ما انت قاض
تو کر جو کرنا چاہتا ہے... ہم یہ بات چاہتے ہیں کہ ہمارے مردوں اور عورتوں میں آ جائے کہ اللہ کے حکم پر ہر چیز قربان کرنے کا جزبہ پیدا ہو جائے... حالانکہ ہمارا حال یہ ہے کہ ہم تو غلط طریقے چھوڑنے کو بھی تیار نہیں ہیں...
جان کہاں سے لگاییں گے اور کہتے ہیں کیا کریں برادری کا قصہ ہے.. رشتہ دار نہیں مانتے.. اللہ اکبر یہ بھی سوچا کریں کہ اللہ اور اس کے رسول کو بھی تو منہ دکھانا ہے یہ بھی تو سوچو کہ اللہ اور اس کے رسول کیا کہے گا...
جس نے اپنی اولاد پر امت کی خاطر چھریاں چلوا دیں کیا ہماری اولاد ان سے زیادہ قیمتی ہے.. نہیں نہیں ہرگز نہیں...
(جاری)
( آؤ جنت پکارتی ہے ، صفحہ 221 از: مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل دامت برکاتہم )
Join /channel/MaulanaTariqJameel
#آؤ_جنت_پکارتی_ہے
Short Video Clip
شادی کے بغیر انسان ننگا ہے...؟
Life without Marriage - Maulana Tariq Jameel Latest BayanMaulana Tariq Jameel D.B.
آؤ جنت پکارتی ہے ، قسط 207 :
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
شریک برداشت نہیں :
شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے پاس ایک عورت آئی اور عرض کیا حضرت ! اگر پردے کا حکم نہ ہوتا تو میں آپ کو اپنا چہرا دکھاتی... لیکن اللہ نے چہرا کھولنا حرام قرار دیا ہے اور اگر اجازت ہوتی تو میں آپ کو اپنا چہرا دکھاتی کہ میں کتنی خوبصورت ہوں اور اس کے باوجود میرا خاوند دوسری شادی کرنا چاہتا ہے...
تو شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ غش کھا کر گر گئے.. لوگ بڑے حیران ہویے کہ ان کو کس بات پر غش آ گیا ہے ایک عورت اپنی غیرت کا تقاضا لیکر آیی اور غش پڑ رہے ہیں... جب ہوش میں آیے تو کہا ارے لوگوں !
یہ مخلوق ہے جو محبت میں شریک برداشت نہیں کر رہی... اللہ اپنی محبت میں شریک کیسے برداشت کرے گا... اس دل میں کتنے بت بٹھایے ہوتے ہیں... اس کے باوجود بھی اللہ کتنا کریم ہے کہ برداشت کر رہا ہے....
یوسف علیہ السلام کو باپ سے کیوں جدا رکھا :
یوسف علیہ السلام کو باپ سے چالیس برس جدا رکھا پھر ملایا والد نے رو رو کر آنکھیں سفید کر دی..
وَابْیَضَّتُ عیناہ من الحزن فھو کظیم..
جب مل گیے تو ایک دن اللہ نے فرمایا بتاؤ کیوں دور کیا تھا... عرض کیا بتاؤ کیوں دور کیا تھا ؟
فرمایا ایک دن تو نماز پڑھ رہا تھا... یوسف بچہ تھا جو تیرے پاس لیٹا ہوا تھا... نماز پڑھنے کے دوران وہ رونے لگا اور تیری توجہ میری طرف سے ہٹ کر اس کی طرف چلی گئی اس غیرت میں جدا کیا تھا... کہ میرا نبی ہوکر نماز میں کھڑا ہوکر اپنے بچے کے لیے سوچے...
(جاری)
( آؤ جنت پکارتی ہے ، صفحہ 219-220 از: مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل دامت برکاتہم )
Join /channel/MaulanaTariqJameel
#آؤ_جنت_پکارتی_ہے
آؤ جنت پکارتی ہے ، قسط 206 :
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پہلے ظاہر بنتا ہے پھر باطن بنتا ہے... لوگ کہتے ہیں پہلے باطن تو ٹھیک ہو جائے پھر ظاہر بھی ٹھیک ہو جائے گا حالانکہ پہلے شکل بنتی ہے پھر روح آتی ہے... پہلے گھر بنتا ہے پھر Painting ہوتی ہے.. پہلے گھر بنتا ہے پھر اس کا رنگ روغن ہوتا ہے... پہلے گھر بنتا ہے پھر اس میں سامان رکھا جاتا ہے... پہلے ظاہر بنتا ہے پھر باطن بنتا ہے اسی طرح پہلے نبی ﷺ کا طرز پہلے ہمارے ظاہر پر آیے گا پھر ظاہر سے اندر میں جایے گا.. جس طرح ہم گندا کپڑہ اٹھا کر پھینک دیتے ہیں... گندے برتن کو پھینک دیتے ہیں.. گندے بستر سے اٹھ جاتے ہیں.. ایسے ہی گندے دل کو اللہ اٹھا کر پھینک دیتا ہے... ہم بھی کیسے ظالم ہیں کہ اپنے لیے صاف ستھرا کمرہ پسند کیا ہوا ہے.. اپنے لیے تو روزانہ نہانا پسند کیا ہوا ہے... اور اللہ نہ رنگ دیکھے... نہ کپڑا دیکھے.. نہ کمرہ دیکھے.. نہ مکان دیکھے... جہاں اللہ نے رہنا ہے وہ تو دل ہے اللہ فرماتا ہے :
لا یرفع ارضی ولا سماءی...
نہ میں زمین میں آتا ہوں اور نہ آسمان میں آتا ہوں میں تو اپنے بندے کے دل میں آتا ہوں...
مجھے نہ زمین سہارتی ہے اور نہ آسمان سہارتا ہے بلکہ میرے بندے کا دل مجھے سہارتا ہے...جس دل میں اللہ نے آنا تھا اس دل کو دنیا کی محبت سے گندا کر دیا.. مال کی محبت سے گندا کر دیا.. زیور کپڑے کی محبت سے گندا کرکے خراب کرکے برباد کر دیا.. ایسے دل کو اللہ دھتکار دیتا ہے.. اللہ سونے کو نہیں دیکھتا... چاندی کو نہیں دیکھتا... کپڑے کو نہیں دیکھتا.. اندر کے پاخانے کو بھی دیکھ رہا ہے.. اندر پیشاب کو بھی دیکھ رہا ہے... ہاں وہ تو صرف دل کو دیکھتا ہے کہ دل میں میں ہوں یا غیر ہے...
(جاری)
( آؤ جنت پکارتی ہے ، صفحہ 218-219 از: مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل دامت برکاتہم )
Join /channel/MaulanaTariqJameel
#آؤ_جنت_پکارتی_ہے
آؤ جنت پکارتی ہے ، قسط 205 :
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پہلے ظاہر کو درست کریں :
ظاہر بھی بنانا پڑے گا نبی ﷺ کے طریقے میں... پہلے ظاہر بنتا ہے پھر باطن بنتا ہے... یہ شیطان کی بات ہے کہ اندر ٹھیک ہونا چاہییے باہر کی خیر ہے...
اچھا آپ خود ہی سوچیں کہ کپڑا میلا ہو جاتا ہے تو ہم کیوں اتار دیتے ہیں پاک تو ہے ناپاک تو ہوا نہیں... اس لییے اتارا ہے کی اس کی گندگی نے طبیعت کو پریشان کیا ہوا ہے لہذا اتار کر نیا کپڑا پہن لیتے ہیں...
گندے برتن میں پانی نہیں پیتے گلاس کو اگر سالن لگا ہوا ہو تو پانی پینے کو جی نہیں چاہتا... کہا جایے کہ بھائی صاحب گلاس ہے پانی پی لو.. وہ کہتا ہے نہیں جی نہیں چا رہا... کیا ہوا ؟
گلاس کی ظاہری غلاظت نے اندر یہ اثر کیا قریب جانے کو جی نہیں چاہتا...
بستر میلا ہو جائے تو کہتے ہیں چادر بدلو.. کہا جائے ارے بھائی پاک چادر ہے سو جا.. تو کہے گا جی نہیں چاہ رہا... کپڑے کی ظاہری گندگی نے یہ اثر کیا... ایسے ہی صاف ستھرا لباس دیکھ کر طبیعت میں فرحت آتی ہے... وجہ یہ ہے کہ اس کے ظاہر نے اندر یہ اثر ڈالا ہے...
خوبصورت لباس دیکھ کر طبیعت خوش ہوتی ہے.... خوبصورت کھانا دیکھ کر طبیعت خوش ہوتی ہے حالانکہ کھانا باہر ہے اور طبیعت اندر خوش ہو رہی ہے... کمرہ خوبصورت دیکھ کر طبیعت خوش ہو جاتی ہے.. حالات کمرہ باہر اور سکون اندر ہے... وجہ یہ ہے ظاہر کا اندر یہ اثر پڑتا ہے... باہر اگر گندا ہوا تو اندر کبھی صاف نہیں ہو سکتا... باہر صحیح ہوگا تو اندر بھی صحیح ہو جائے گا...
(جاری)
( آؤ جنت پکارتی ہے ، صفحہ 217-218 از: مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل دامت برکاتہم )
Join /channel/MaulanaTariqJameel
#آؤ_جنت_پکارتی_ہے
Short Clip
"Nabi e Rehmat ﷺ Ka Taaif Ka Safar.""نبی رحمت ﷺ کا طائف کا سفر
"
Maulana Tariq Jameel D.B
Join @MaulanaTariqJameel
آؤ جنت پکارتی ہے ، قسط 204 :
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ایک ایک نمبر کے لئے کے لئے طالب علم ساری ساری رات پڑھتا ہے اور کہتا ہے ایک نمبر پاس فیل کے فیصلے ہوتے ہیں.... کوئی یہ نہیں کہتا ایک نمبر ہی تو ہے ملے چاہے نہ ملے نہیں ، نہیں ایک نمبر پر پاس فیل... ایک ووٹ پر ہار جیت... ایک ایک روپے سے خزانہ بنتا ہے... ایسے ہی ایک ایک سنت اللہ کے قرب نصیب فرماتی ہے... یہ بات نہیں ہے کہ سنت ہے کر لو تو بھی ٹھیک ہے نہ کرو تو بھی ٹھیک ہے... کل قیامت کے دن مردود ہو جاییں گے اگر اللہ کے نبی کی سنت سے ہٹ کر اللہ کی بارگاہ میں پہنچے...
آپ خود ہی سوچیں اگر کوئی پاکستان کا فوجی ہندوستان کے فوجی کی وردی پہن کر آ جائے تو پاکستان والے اس کا کیا حشر کریں گے.... اور خواہ وہ شور ہی مچاتا رہے کہ میرا دل دیکھو میں اندر سے بالکل صاف ہوں... میں اندر کے بالکل پاس ہوں... میرا اندر بالکل ٹھیک ہے.... میں پاکستان کا وفادار ہوں تو سب کہیں گے تو بالکل جھوٹا ہے... کیونکہ تیرا ظاہر سارے کا سارا پاکستان کا غدار ہے ہم تیرے ظاہر کی وجہ سے ہی تجھے تختہ دار پر لٹکائیں گے....
(جاری)
( آؤ جنت پکارتی ہے ، صفحہ 217 از: مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل دامت برکاتہم )
Join /channel/MaulanaTariqJameel
#آؤ_جنت_پکارتی_ہے
آؤ جنت پکارتی ہے ، قسط 203 :
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سنت نبوی کی اہمیت :
میرے بھائیوں اور بہنوں ! ہمیں زندگی گزارنے کے لئے کسی کو نہیں دیکھنا بلکہ حضور ﷺ کے طریقے کو دیکھنا ہے.. آپ ﷺ کی زندگی ہمارے لیے نمونہ ہے کہ ہم آپ ﷺ کے طریقے پر زندگی گزاریں گے پھر نہ ماحول دیکھیں... نہ اپنے کو دیکھیں..... نہ غیر کو دیکھیں.... بلکہ یہ دیکھیں کہ میرا اللہ کیا چاہتا ہے ؟ اور اللہ نے اپنی چاہت کو بتا دیا کہ جو میرے نبی ﷺ نے کیا ہے تم کر کے دکھا دو میں تمہارا ہو جاؤں گا....
کالاکرے یا گورا میں اس کا ہو جاؤں گا... لیکن شرط یہ ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ کا طریقہ ہونا چاہییے... جنت تک پہنچنے کے لئے اللہ ، اللہ کو راضی کرنے کے لئے حضرت محمد ﷺ کی مبارک زندگی کا راستہ ہے... ایک ایک سنت جنت کی قیمت ہے.... ایک روپیہ اگر گر جایے تو کوئی بھی نہیں کہتا چھوڑ دو روپیہ ہی تو ہے.... اٹھا لو تو بھی ٹھیک ہے نہ اٹھاؤ تو بھی ٹھیک ہے.....
ایک ووٹ کے لیے سیاستدان اپنی جان کو جوکھوں میں ڈالتے ہیں... کوئی بھی یہ نہیں کہتا کہ ایک ووٹ ہی تو ہے مل جائے تو بھی ٹھیک ہے نہ ملے تو بھی ٹھیک ہے... بلکہ کہتے ہیں ایک ایک ووٹ پر ہار جیت ہوتی ہے....
(جاری)
( آؤ جنت پکارتی ہے ، صفحہ 216-217 از: مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل دامت برکاتہم )
Join /channel/MaulanaTariqJameel
#آؤ_جنت_پکارتی_ہے
آؤ جنت پکارتی ہے ، قسط 202 :
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جب وہ غلام آیا تو آپ ﷺ نے یہ نہیں سوچا کہ سرداروں نے تو مانا نہیں.. غلام سے کیا بات کروں.. بلکہ اس کو دعوت دینا شروع کر دی....
اس سے پوچھا تو کون ہے اور کہاں کا ہے ؟
اس نے کہا : نینوا کا ہوں...
فرمایا : وہ نبی تھے اور میں بھی نبی ہوں اور اسے سورہ یونس کی تلاوت سنائی.. فوری پاؤں چومنے شروع کییے اور کلمہ پڑھ کر ایمان لے آیا... یہ کچھ دیکھ کر عتبہ کہنے لگا ہمارا غلام بھی برباد ہو گیا....
جب وہ واپس آیا تو عتبہ اسے کہنے لگا عداس ہمارے پاؤں تو چومتا نہیں.. اس کے پاؤں کیوں چومے..؟؟
تو اس نے کہا...
واللہ ! یہ اللہ کا سچا نبی ہے... اس کے ماننے اور پاؤں چومنے میں نجات ہے اور جنت ہے...
(جاری)
( آؤ جنت پکارتی ہے ، صفحہ 216 از: مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل دامت برکاتہم )
Join /channel/MaulanaTariqJameel
#آؤ_جنت_پکارتی_ہے
آؤ جنت پکارتی ہے ، قسط 201 :
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
(گذشتہ سے پیوستہ) زید بن حارثہ غلام کندھے پر اٹھاکر پناہ لینے کے لئے دوڑے کافر کےباغ میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے آپ کی اس حالت کو دیکھ کر عتبہ جو آپ کا جانی دشمن تھا اس کی آنکھوں میں بھی پانی آ گیا اور کہنے لگے ہائے ہائے... دیکھو عبد المطلب کے بیٹے کا کیا حال ہے ؟ دیکھو کس حال میں ہے ؟
فتحرک له رحمھا...
ان ظالموں کا بھی اس وقت خون جوش میں آ گیا اور ان کی رشتہ داری نے بھی جوش مارا کیونکہ وہ آپ کا رشتہ دار تھا اور اپنے غلام عباس کو انگور کا ایک گچھہ دے کر بھیجا کہ جاؤں اس سے کہو دشمنی اپنی جگہ پر... رشتہ داری تو ہے انگور کھا لو..
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
غلام کا قبول ایمان :
جن کی تکلیفوں پر جانی دشمن بھی رحم کھا گیے اور آپ ﷺ کا حال یہ ہے کہ اسے دیکھ کر اپنے زخم بھول گئے اور ایک حدیث میں آتا ہے کہ آپ ﷺ ہر ایک کو اللہ کی بات کرتے تھے.. یہ نہیں دیکھتے تھے کہ یہ سمجھدار ہے اس سے بات کروں اور یہ بے سمجھ ہے اسے چھوڑ دوں.. سب سے بات کرتے...
(جاری)
( آؤ جنت پکارتی ہے ، صفحہ 215 از: مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل دامت برکاتہم )
Join /channel/MaulanaTariqJameel
#آؤ_جنت_پکارتی_ہے
آؤ جنت پکارتی ہے ، قسط 200 :
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دل میں اللہ ہی ہو.... یہی ہماری زندگی کا مقصود ہے اپنے مقصود تک پہنچنے کے لییے ہمیں اللہ کو راضی کرنا ہے اور اللہ کا راضی ہونا حضور ﷺ کے طریقے پر ہے.. اللہ کے نبی نے اپنی امت پر وہ احسان کیا ہے جو کسی نبی نے نہیں کیا... آپ ﷺ امت کے لئے اتنا روئے ہیں کوئی نبی اتنا نہیں رویا.... آپ ﷺ امت کے لئے اتنا تڑپے ہیں کوئی نبی اتنا نہیں تڑپا... آپ ﷺ اتنا ستائے گئے ہیں کوئی نبی اتنا نہیں ستایا گیا... آپ ﷺ اتنا رلائے گئے ہیں کوئی نبی اتنا نہیں رلایا گیا...
طائف میں آپ ﷺ پر ظلم و ستم :
طائف کی وادی میں آپ کو اتنا ستایا گیا ہے کے آپ ﷺ میلوں میل دوڑ رہے ہیں اور پیچھے سے پتھر مارے جا رہے ہیں قدم اٹھتا ہے تو پتھر پڑتا ہے قدم نیچے آتا ہے تو پتھر پڑتا ہے... اور پنڈلیوں پر پتھر پڑنے سے جلدی خون نہیں نکلتا... پتھر پڑتے پڑتے پہلے کھال پنکی ہوتی ہے پھر پھٹتی ہے پھر رستی ہے پھر آہستہ آہستہ خون نکلتا ہے....
میرے اور آپ کے نبی کتنے پتھر پڑے کہ پندڈلیوں سے خون کے فوارے چھوٹے اور یہاں تک کہ جوتا پاؤں سے چپک گیا جوتا اتارنا مشکل ہو گیا اور اتنے عظیم الشان اور عظیم المرتبت نبی کو اتنی تکلیف آئی کہ بے ہوش ہو کر گر پڑے...
(جاری)
( آؤ جنت پکارتی ہے ، صفحہ 214-215 از: مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل دامت برکاتہم )
Join /channel/MaulanaTariqJameel
#آؤ_جنت_پکارتی_ہے
"Firqawariyat ki aag se bacho. Kyunki yeh tumhare emaan ko barbad krke tumhein ek dusre se muntafir krdegi"
Join @MaulanaTariqJameel
#Aqwal_e_Jameel
آؤ جنت پکارتی ہے ، قسط 198 :
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
حور اور جنتی عورت کا مکالمہ
لقد کنت فی الدنیا اذا جنن الدجی جر دمعی لست فی ذاک ار کر.
جب رات اندھیری ہوتی تھی ستارے ماند پڑتے تھے اس اندھیری رات میں وضو کرکے مصلے پر کھڑی ہوتی تھی اور اللہ ک سامنے روتی تھی میرے آنسوؤں کو میرا اللہ دیکھتا تھا... راتوں کے اٹھنے ، رات کے نوافل اور روزے کی لذت کا تمہیں کیا پتہ.. جنت کے میوؤں کی لذت تو الگ بات ہے. جو رات کو اٹھ کر رونے میں لذت ہے وہ جنت کے میوؤں میں بھی نہیں ہے. تم نے کیا دیکھا ہے....
فنحن الاولی کنا نصلی لربنا فرائض فی الدنیا وایاہ نعبد..
ہم ہیں جنہونے اللہ کی بندگی کی اللہ کے فرائض اور کہے...
فمنا رسول اللہ صلی الھنا علیھا بالقرآن جاء محمد..
ہم وہ ہیں جن کی گود میں نبیوں نے پرورش پائی. اور ہم وہ ہیں جنہونے محمد ﷺ کی امتی ہونے کی عزت پائی...
منا رسول اللہ..
اللہ کا رسول بھی ہم سے پیدا ہوا.. ہم میں سے آیا اور ہم نے اسے اپنی گود میں پالا اور وہ ہمارے پاس قرآن لیکر آیا.. جنت کا راستہ لیکر آیا..
(جاری)
( آؤ جنت پکارتی ہے ، صفحہ 213 از: مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل دامت برکاتہم )
Join /channel/MaulanaTariqJameel
#آؤ_جنت_پکارتی_ہے
آؤ جنت پکارتی ہے ، قسط 197 :
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
حور اور جنتی عورت کا مکالمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما فرماتی ہیں فغلبنھن تو وہ ان پر غالب آ جائیں گی..
میں یوں کہا کرتا ہوں دنیا میں بھی غالب رہتی ہیں اور آخرت میں بھی غالب آ جائیں گی... غالب آ رہی ہیں ایمان کی وجہ سے... عمل کی وجہ سے... تقوے کی وجہ سے... توکل کی وجہ سے... پاکدامنی کی وجہ سے... اللہ جنت کی حور کو خادم بنا کر کھڑا فرما رہا اور ایک جگہ پر آتا ہے کہ جنت کی حور کہے گی..
انت التی انشئت فی دار شدة
تو تو وہ ہے جو تنگ زندگی گزار کے آئی اور تو تو وہ ہے جس نے قبر نے اندھیر کوٹھری کو دیکھا اور مٹی میں مٹی ہو گئ..
ونحن بنات الظل والشکر ولبقآء ومسکننا فی الفردوس قصرا مشید..
ہم وہ ہیں جو جنت الفردوس پر پروان چڑھی ہیں اور قصر خلد ہمارا گھر ہے تم مٹی سے بنی ، دنیا کی تنگی دیکھی ، قبر کا اندھیرا دیکھا...
فقال ان ربی اماتنی واسکننی ضیق القبر فلله احمد...
اللہ ہی نے ہمیں مارا تم نے تو نہیں مارا اور اس نے ہمیں قبر کی تنگ جگہ میں جگہ عطا کی. ہم اللہ ہی کی حمد و ثناء کرتی ہیں...
لیکن بات تو بتاؤ..
الیس ابونا ادم سجدت له ملاتکة الرحمن واللہ یشھد..
کیا ہمارا باپ آدم نہیں، جس کے سامنے سارے فرشتے سجدے میں پڑے اور اللہ بھی دیکھ رہا تھا اور ساری مخلوق بھی دیکھ رہی تھی کہ ہمارے باپ کے سامنے فرشتوں جیسی مخلوق نے سجدہ کیا....
(جاری)
( آؤ جنت پکارتی ہے ، صفحہ 212-213، از: مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل دامت برکاتہم )
Join /channel/MaulanaTariqJameel
#آؤ_جنت_پکارتی_ہے