jabirpalanpuri | Неотсортированное

Telegram-канал jabirpalanpuri - لاجواب طبی نسخہ جات

613

واٹساپ گروپ ''طبی معلومات''' پر بھیجے گئے نسخوں کو اس ٹیلیگرام چینل پر جمع کیا گیا ہیں اور آئندہ بھی انشاءاللہ جمع کئے جائینگے (یہ چینل صرف طبی معلومات کی فراہمی کے لئے بنایا گیا ہے علاج کی غرض سے اپنے معالج کا مشورہ کرے) طالب دعاء احقر جابر پالن پوری

Подписаться на канал

لاجواب طبی نسخہ جات

زوجین کی محبت سے محروم احباب کیلے ایک شرطیہ مکمل ٹریٹمنٹ قوت باہ امساک بوجہ شوگر زھنی تناو بے رغبتی اعصابی کمزوری سستی اور مردانہ قوت کی بحالی اور طریفین میں سرور اورنشاط پیداکرنے کیلے ایک کایہ پلٹ اکسیرثابت ھوتی ھے ویگرا کھانےکے عادی ایک بار ضرورآزمایں
ھوالشافی
مصطگی رومی پچیس گرام
جنسگ اصلی پچاس گرام
ریگ ماھی گولڈن پچاس گرام
جندبدستر اصلی چوبیس گرام
ثعلب مصری پچاس گرام
ثعلب پنجہ پچاس گرام
موصلی سفید پچاس گرام
ستاور خشک پچاس گرام
خراطین مصفی پچاس گرام
عقرقرحااصلی پچاس گرام
کرنفل کلاں تیس گرام
دارچینی تیس گرام
جلوتری تیس گرام
زعفران کشمیری دس گرام
مغزپستہ سوگرام
ورق نقرہ دفتری ایک عدد
ورق طلا خالص دس عدد
ترکیب ساخت ورقیات کے علاوہ تمام اجزا کو سفوف بناکر دوکلو شہد خالص میں مجون تیار فرمالیں أور ورق طلا اور چاندی آخر میں حل فرمالیں تیار ھے
ایک ضروری عرض گزارھوں جواحباب اجزا کی پہچان نھیں رکھتےاور جوغیرطبیب ھیں وہ اس کوبنانے سے گریز کریں مرکب ھزا اھل فن اور اطباء کیلے ھے ضرورت مند احباب مطب پررابطہ فرماکرتیاربھی لےسکتے ھیں مگربعد تشخیص
مقداراستمال نصف چمچ ھمراہ دودھ لیں۔۔
/channel/Beloostibbikhidmatumarmalakpuri

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

آپ اس لنک کے ذریعے ہمارے WhatsApp گروپ میں شامل ہو سکتے ہیں
https://chat.whatsapp.com/L2b3iFg2J4F4EWYA0cz3VQ

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

unanidawaighar3494?si=m_v8Z5uUfZHrzazX" rel="nofollow">https://youtube.com/@unanidawaighar3494?si=m_v8Z5uUfZHrzazX

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

پیشاب میں پروٹین کا آنا اور گُردے فیل کا ہومیوپیتھک علاج

آج کل گردے فیل ہونے کی بہت ساری وجوہات میں سے ایک اہم وجہ پیشاب میں Protein کا اخراج ہے، جس کو میڈیکل کی زبان میں proteinuria کہتے ہیں۔ ہومیوپیتھی میں سب سے پہلے آپ نے Merc cor کی اونچی طاقت صبح دوپہر اور شام دینی ہے۔ دوسرے دن آپ نے Calc sulph کی ہائی ڈوز صبح دوپہر شام دینی ہے، اور تیسرے دن آپ نے Eel serum صبح دوپہر شام کھانے سے پہلے تین قطرے ایک چمچ پانی میں ڈالکر دیں۔ چوتھے دن سے ان ہی تینوں ادویات کی بالکل Low potency جیسے 6 سے 12 طاقت آدھا کپ پانی میں صبح دوپہر شام کھانے سے پہلے چار دن لگا تار دیں۔ ایک ہفتہ بعد پیشاب کا دوبارہ معائنہ کروا لیں۔ انشاء اللہ کیس کلیر ہوجاتا ہے۔۔۔ جو زیادہ تجربہ کار ڈاکٹر ہوتے ہیں، وہ زنجیبر MT لگاتار سات دن ساتھ استعمال کرواتے ہیں، پانی زیادہ پینا موثر نہیں، بلکہ نمکیات کو کم لیں، بلڈپریشر پر نظر رکھیں، بیکری کا سامان بالکل بند کردیں اور سگریٹ نوشی سے پرھیز، آپ کو گردوں کے امراض سے نجات دلا سکتے ہیں۔

پ̾ی̾ش̾ا̾ب̾ ̾م̾ی̾ں̾ ̾پ̾ر̾و̾ٹ̾ی̾ن̾ ̾ک̾ا̾ ̾آ̾ن̾ا̾ ̾ا̾و̾ر̾ ̾گُ̾̾ر̾د̾ے̾ ̾ف̾ی̾ل̾ ̾ک̾ا̾ ̾ہ̾و̾م̾ی̾و̾پ̾ی̾ت̾ھ̾ک̾ ̾ع̾ل̾ا̾ج̾۔̾

نوٹ۔ یہ معلومات جونئیر ہومیوڈاکٹرز کی پریکٹس کیلئے ہیں، مریض خود سے یہ ادویات استعمال نہ کریں، اور گُردے میں پروٹین آنے کا علاج اپنے شہر کے کسی اچھے، مستند، تجربہ کار، اللہ لوک اور رجسٹرڈ ہومیوڈاکٹرز سے رابطہ کریں۔
ہومیوپیتھک ڈاکٹر الماس حاجی
/channel/SharehomeopathicJaduAsarduniame

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

ہڈیوں ، گھٹنوں ، کمراور ٹانگوں میں شدید تکلیف اور سخت درد اب نہیں ہوگا ۔ جوڑوں اور مہروں کا درد بھول جائیں۔

اگر آپ پٹھوں اور ہڈیوں کی کمزوری میں مبتلا ہیں۔ گھٹنوں ، کمر اور ٹانگوں میں شدید درد رہتا ہے ۔ آج میں آپ کو ایک ایسا خاص علاج جس کو صرف پندرہ دن استعمال کرنے سے آپ کی یہ ساری تکالیف ختم ہوجائیں گی۔
مہروں اور جوڑوں کا درد ساری زندگی نہیں ہوگا۔ یہ علاج اس لیے بھی قابل اعتما د ہے کیونکہ ہمارے اپنے بزرگ بھی اس علاج کو باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں۔ جو کبھی گھٹنوں اور مہروں کی تکلیف کی وجہ سے چل نہٰیں سکتے تھے ۔
آج ستر سال کی عمر میں بھی گھوڑوں کی طرح چلتے اور کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ نسخہ دماغی کمزوری، نظر کی کمزوری اور اعصابی کمزوری کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ یہ لوگوں کو بار بار کھانسی ، نزلہ اور زکام کے ساتھ ہوتا ہے۔ ان کے لیے یہ بھی علاج بہت ضروری ہے۔
توآئے جانتے ہیں کہ اس علاج کو بنانے کا خاص طریقہ۔
السی کے بیج 20 گرام
تل سفید 50 گرام
سب سے پہلے ہم لیں گے بیس گرام السی کے بیج۔
اور پچاس گرام لیں گے سفید تل۔
آپ السی اور سفید تل کو علیحدہ علیحدہ ہلکی آنچ پر بھون لیں۔ یاد رکھیں کہ یہ جلیں نا۔ جب چٹکنے کی آواز آئے تو ان کو اتا رکر ٹھنڈ ا کر لیں۔
اب دوسری چیزیں چاہیں ہوں گی۔
وہ یہ گوند کتیرا چالیس گرام اور
پھول مکھانے پچاس گرام ،
بادام کی گریاں پچاس گرام ،
اخروٹ کا مغز پچاس گرام اور
چار مغز بیس گرام لیں گے ۔
ان پانچوں اجزاء کو دیسی گھی میں ہلکا چرب فرائی کرلیں۔ جیسے ہی رنگ تبدیل ہونے لگے تو اتار کر ان کو بھی ٹھنڈ ا کر لیں۔ جب یہ اجزاء ٹھنڈیں ہوجائیں تو ان میں السی اور تل بھی ملا لیں۔
تمام اجزاء کو گرینڈر میں ڈال کرتین سے چار وقفوں میں گرینڈ کرلیں۔ آپ پچاس گرام مصری کو باریک پیس کر اس سفوف میں اچھی طرح مکس کرلیں۔
بعض دفعہ گھٹنوں میں لیس دار مادے یعنی لعاب لیسدار رطوبت کم ہونے کی وجہ بھی درد ہوتا ہے۔ اس نسخے میں موجود السی اور گوند کتیرا کا استعمال گھٹنوں میں لباب کی کمی کو فوری طور پر پورا کرتا ہے۔
اس نسخے میں موجود سفید تل کیلشیم سے مالا مال ہوتے ہیں۔ جو ہڈیوں کو مضبو ط اور طاقت ور بناتے ہیں۔
بادام کا استعمال ذہنی اور دماغی کمزوری کے ساتھ آنکھوں کی کمزوری کو بھی ٹھیک کرتا ہے۔
اخروٹ میں موجود منرلنز نہ صرف اعصابی کمزوری بلکہ جوڑوں اور گھٹنوں کے درد کو کم کرنے کے لیے بے حد مفید ہے۔
پھول مکھانوں کا استعمال صدیوں سے ہڈیوں، پٹھوں اور جوڑوں کی کمزوری کو ختم کرنے کےلیے استعمال ہوتا آرہا ہے۔
اب اس نسخہ کے دو تین چمچ صبح خالی پیٹ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ اگر گرمی ہے تو صرف دو چمچ استعمال کریں۔ اس رمیڈی کو مسلسل تین سے پانچ دن استعمال کرلیں۔ آپ کے جسم کی تمام کمزوریاں ، چاہے وہ دماغی کمزوری یا اعصابی کمزوری ہو۔ انشاءاللہ فوری آرام ملے گا۔
/channel/Beloostibbikhidmatumarmalakpuri

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

جنسی شہوت کا مسئلہ

مثال کے طور پر ایک شخص ساری زندگی اپنی بیگم کیساتھ پیار اور خلوص کیساتھ پیش آتا رہا۔ لیکن جب وہ 45 سال کی عمر کو پہنچا اور جنسی کیفیت تھوڑی کمزور پڑ گئی تو بیچارا بہت پریشان ہوا کہ سب معاملات احسن ترین ہوتے ہوئے مجھ سے آنکھ نہیں ملائی جاتی اپنی بیوی سے۔
ان کےلیےٹائمنگ کو بڑھانے کا ایک قدرتی علاج

نسخہ
تخم پیاز 50گرام
تخم شلجم 50 گرام
تخم مولی 50 گرام
تخم بلنگو 50 گرام
طباشیر انڈیا 25 گرام
موصلی سفید 50 گرام
ثعلب پنجہ 20 گرام
ثعلب مصری20گرام
ستاور20گرام
اسگندہ 20گرام
شقاقل مصری 20گرام
تخم سرس 30گرام
تخم قنب 25 گرام
لاجونتی 25 گرام
بہمن سرخ 25 گرام
اسپغول چھلکا 100گرام
مصری 250 گرام

خوراک صبح وشام 6ماشہ دودھ کے ساتھ
/channel/Beloostibbikhidmatumarmalakpuri

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

ہوالشافی
چھوٹی چندن 8تولہ
کشنیز خشک 8تولہ
سورنجاں شیریں 4تولہ
اسگند ناگوری4 تولہ
اجوائن خراسانی 1 تولہ
مٹھاتیلیا آدھا تولہ انتہائی باریک کر لیں اور باقی ادویہ کو کوٹ چھان کر سفوف بنالیں
مقدار خوراک 500 ملی گرام کے کپسول بھر لیں یا گوند کیکر کی مدد سے چنے کے برابر گولیاں بنالیں صبح دوپہر شام ہمراہ پانی یا الایچی زیرہ سفید کی قہوہ ساتھ دیں
مزاج گرم تر
بلڈ پریشر کی خاص دوا ہے
اس کے علاوہ گرم خشک مزاج کےتمام امراض کے لیے مفید ہے
/channel/Beloostibbikhidmatumarmalakpuri

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

*اکسیر نمونیا*
,,,,, نمونیا, پسلی چلنا, کھانسی
دردپسلی چھاتی کا درد بلغم کی زیادتی
ھوالشافی
راکھ پھلی املتاس 💯 گرام
سنگ دانہ مرغ 💯 گرام
سہاگہ سفید بریاں 💯 گرام
کشتہ بارہ سنگا در شیر مدار 20گرام
جملہ ادویہ باریک پیس کر کشتہ ملا
کر اچھی طرح ملالیں تیار ہے
مقدار خوراک
ایک رتی تا ایک ماشہ شہد میں
ملاکر چٹاہیں اوپر سے اگر ہو سکے
نیم گرم دودھ یا قہوہ لونگ
دارچینی پودینہ کا دیں یا ویسے ہی
چٹاہیں اللہ کے فضل وکرم سے
پندرہ منٹ میں رزلٹ ملے گا اور
مریض آپ کو دعائیں دے گا
دعاوں میں یادرکھیں
اللہ میرا اور آپ کا حامی وناصر
آمین
, آپ کی دعاوں کا طالب,,,,,,,,,
حکیم محمد سلیم شہزاد سمرا
دنیاپور
/channel/Beloostibbikhidmatumarmalakpuri

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

اکسیر رسکپور
رسکپور اصلی 4ماشہ کو چار دن تک بھیڑ کے دودھ میں کھرل کریں روزانہ کے حساب سے 10تولہ خرچ ہو جانا ضروری ہے
اب 6ماشہ بیخ مرجان اور 6ماشہ مروارید عرق گلاب 3آتشہ میں کھرل کریں حتیٰ کہ 8 تولہ عرق خرچ ہو جائے پھر اس تمام آمیزے کو رسکپور کے صلایہ میں ملا کر کالی مرچ سے تھوڑی بڑی گولیاں بنا لیں
گولیاں بالائی میں لپیٹ کر دیں

خون کی سرکولیشن متاثر ہونے سے لاحق کمی انتشار کا حکمی علاج ہے شوگر اور دیگر عوارضات مثلآ سوداویت اورخون کے گاڑھے پن سے جب خون کا دوران متاثر ہو جائے اور اس کے نتیجے میں انتشار کامل نہ ہو اس کے سینے کے رازوں میں سے ہے
/channel/Beloostibbikhidmatumarmalakpuri

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

ہومیوپیتھک دوا حقیقتاً ایک بہت طاقتور پیغام ہوتا ہے جسے دماغ فوراً سمجھ لیتا ہے.
ہومیوپیتھی کو "روحانی نظام شفا" کہتے ہیں اور یہ کہنا بےجا نہ ہوگا.
ہومیوپیتھی پوٹینسی تیار کرتے ہوئے صرف 15طاقت تک یا اس سے بھی کم طاقت میں اصل دوا یا غذا یا زہرکا نام و نشان نہیں رہتا۔
اگر لاکھ طاقت (سی ایم) پر غور کیا جائے تو اس کی مثال ایسی یے کہ ایک قطرہ جھیل میں پہلے گھول دیں یا ملا دیں اور پھر جھیل میں سے ایک قطرہ یا ذرہ اٹھا لیں تو وہ ہومیوپیتھی سی ایم طاقت کی دوا بنے گی اور اس لطیف ترین شے کو صرف انسانی روح ہی سمجھ سکتی ہے، دماغی حساب کتاب کے بس کا روگ نہیں۔
بدن میں جب خرابیاں پیدا ہوں تو ان کی وجہ کچھ زہریلے مادے ہوتے ہیں اور کہا جاسکتا ہے کہ ہومیوپیتھک دوائیں دماغ کو صرف ایک پیغام ہوتی ہیں کہ تمہارے اس نظام میں فلاں جگہ خرابی معلوم ہورہی ہے. دماغ کے کمپیوٹر کے اندر چونکہ خودکار اصلاح کا نظام موجود ہے اس لئے دماغ یہ پیغام ملتے ہی تمام خرابیاں خودبخود ٹھیک کرنا شروع کر دیتا ہے.
ہومیوپیتھی اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے شاہکار نظام کا منہ بولتا ثبوت ہے. جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتے ہیں کہ "کیا پودے تم اگاتے ہو" ... انسان تو مٹی میں بیج ڈالتا ہے اور باقی سارا کام اللہ تعالیٰ کا قانون کرتا ہے. ایسے ہی ہومیوپیتھی کا کام صرف پیغام دینا ہے باقی کام اللہ تعالیٰ کا نظام کرتا ہے.
/channel/SharehomeopathicJaduAsarduniame

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

جن مریضوں کی راتیں بے سکونی کے عالم میں گزرتی ہیں دردیں اور تمام تکلیفات رات میں اتنی بڑھ جاتی ہیں کہ مجبوراً انہیں ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے تو ایسے مریض سفلیٹک ہوتے ہیں اور سفلینیم بہترین انٹی سفلیٹک دوا ہے اگر کانسٹیٹیوشنلی سفلینیم کو دیکھا جائے تواس کا مریض بڑے پیٹ بڑے سر بڑے فیس بڑے کان اور یاداشت کی کمزوری والا ہوتا ہے میرا ایسا ہی ایک مریض جسکو کئی سالوں سے قبض اور یاداشت کی کمزوری کا مسئلہ تھا اور کسی دوا سے أرام نہیں آتا تھا سفلینیم کی پہلی ڈوز نے ہی شاندار کام کیا( OCD )یعنی بار بار ہینڈ واش کرنا
سفلس کے مریض غصہ ور کند زہن اور لڑاکے ہوتے ہیں
بچہ اپنی پیدائش سے مسلسل روتا رہے
گوشت کھانے کا شوقین ہوتا ہے
عورتوں میں لیکوریا جو ایڑیوں تک بہتا ہے اور مردوں میں پراسٹیٹ سے سیکریشن یعنی مزی کا اخراج ہونا
سفلس میں گلاؤ سڑاؤ پایا جاتا ہے جیسے کانوں سے پیپ کا اخراج پرانے السر ناک کی ہڈیوں اور دانتوں کا گلنا سڑنا دانتوں کا اوپر والا حصہ یعنی کراؤن ختم ہو جاتا ہے اور صرف دانت کا تھوڑا سا حصہ ہی باہر رہ جاتا ہے اور بچوں کے دانت ٹیڑے میڑے نکلتے ہیں
گرمی بہت محسوس ہوتی ہے اور ٹھنڈی چیزیں پسند کرتا ہے
بالوں کا گرنا اور ناخنوں کی خرابیاں
آخری درجے میں جلد انتہائی پتلی ہو جاتی ہے جیسے کینسر بچوں میں قد کی بڑھوتری رک جاتی ہے
اور بانجھ پن خاص طور پر جن خواتین کا حمل بار بار ضائع ہوتا ہے بچہ مردہ پیدا ہو یا پیدائش کے چند دنوں بعد ہی مر جائے تو یہ بھی سفلس میازم کے تحت ہوتا ہے
یہ تو تھی چیدہ چیدہ علامات سفلس اور سفلینیم کی جو میں نے پریکٹس میں اور کتابوں سے نوٹ کی ہیں سوچا دوستوں سے شیئر کر لوں اب یہ سلسلہ شروع کیا ہے تو کوشش ہوگی کہ سورا اور سا ئکوسس جیسے میڈورینم سورائنم وغیرہ ہر بھی پوسٹ لکھوں شائد کسی سیکھنے والے کا بھلا ہو جائے وسلام
https://t.me/joinchat/AAAAAE_LmGlMeuakRYfd1w

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

کیا آپ جلدی فارغ ہو جاتے ہیں ؟ آپ مایوس مت ہوں.جلدی فارغ ہونے والی بیماری کو سرعت انزال کہا جاتا ہے جو آج نسخہ لکھ رہا ہوں یہ نسخہ سرعت انزال میں فائدہ مند ہونے کے ساتھ ساتھ جریان ، احتلام ، کمر درد ، سانس کا پھول جانا ، دل کی دھڑکن کا تیز ہونا وغیرہ بیماریوں میں بھی انتہائی مفید ہے بہر حال جلدی فارغ ہونا یعنی سرعت انزال وہ بیماری ہے جو مرد کو وقت خاص پر بیوی کے سامنے شرمندہ کر دیتی ہے مرد کسی کام کا نہیں رہتا بعض اوقات تو دخول تک نہیں ہوتا اگر دخول ہو بھی جاۓ تو ہی سیکنڈ میں فارغ ہو جاتا ہے دوسری بار شہوت ہی نہیں آتی جس کی وجہ نیند کا غلبہ رہتا ہے سونے کے بعد اٹھنے کا دل نہیں کرتا سستی رہتی ہے ٹانگوں ، پنڈلیوں ، کمر درد اور گھٹنوں میں درد رہتا ہے کوئی کام کرنے کو دل نہیں چاہتا ٹینشن میں مبتلا رہتا ہے جس کی وجہ سے اور بھی بیماریاں مول لے لیتی ہیں اگر مرد عورت کو ایک سال ہاتھ نہ لگاۓ تو صبر کر لیتی ہے اور اگر بیوی کا ذہہن مباشرت کے بنا لیا اور بیوی کی تسلی نہ ہوئی چونکہ اس وقت عورت کے فل جذبات ہوتے ہیں ان جذبات کو ٹھنڈا نہ کیا جاۓ تو عورت غیر محرم کی طرف متوجہ ہونا ہو جاتی ہے اور بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہو کر بات طلاق تک پہنچ جاتی لوگوں کے طعنے سننے پڑتے ہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مرد اس وقت خود کشی کرنے تک پہنچ جاتا ہے اس دوائی سے مرد اپنی زندگی خوشحال گزار سکتا ہے حبیب کلینک کے سنہری نسخہ جات
نسخہ اجزاء,

لونگ انڈیا . . ۔. 15 گرام
دارچینی . . . ۔. 15 گرام
جائفل . . . .۔ .. 15 گرام
جلوتری. . . ۔۔. . 15 گرام
ریگ ماہی . ۔.. . 30 گرام
جندبدستر..... . 30 گرام
عقرقرحا ..........30 گرام
ثعلب مصری ......50 گرام
ثعلب پنجہ....... . 50 گرام
ستاور...........,....... 50 گرام
موصلی سفید ....50 گرام
زعفران. . . . . . 10گرام :🌹👈👇
تمام ادویہ کو پیس کر باریک کر کے شہد میں ملا لیں یہ معجون بن گائے گی اسکو کسی شیشے کے جار میں ڈال کر رکھ لیں
مقدارخوراک:🌹👈👇
ایک چمچ چائے والا صبح‌اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں
https://t.me/joinchat/AAAAAE_LmGlMeuakRYfd1w

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

السلام علیکم دوستوں
۔اج کل گرمی شروع ہو چکی ہے
۔۔اپ یہ والی غذاہیں زیادہ استعمال کرے
۔۔یا جن لوگوں کے معدہ ۔جگر ۔میں گرمی زیادہ ہے ۔یا گرمی زیادہ لگتی ہے ۔۔
۔ اعصابی غذاہیں ۔
۔۔🌹نا شتہ 🌹
میں دیسی جو کا دلیہ دودہ میں بنا کر کھا ہیؑ۔
🌹دوپہر و شام 🌹
سبز یا ں ۔کدو۔لو کی ۔شلغم ۔مو نگر ے ۔ڈینڈے ۔گا جر مو لی دیسی گھی میں جس میں مصالحے
کا لی مر چ۔زیرہ سفید ۔ادرک ۔ہلدی میں پگا کر کھا ہیں۔
🌹رات 🌹
کو دودھ میں گلقند ڈ ال کر استعما ل کریں۔
پھل امردو ۔سردا گرما گنڈ یا ں ۔گنے کا رس ۔خوبانی ۔تر بوز ۔ ۔یہ ساری چیز یں استعما ل کر یں۔اللہ کا کرم جلد ی ہو جا ے گا
۔🌹قہوہ 🌹
۔زیرہ سفید ۔ملٹھی ۔ایک گرام الاچی تین عدد
۔🌹دعا گو 🌹
۔دعا گو ۔حکیم امین
/channel/Beloostibbikhidmatumarmalakpuri

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

پتھری گردہ مثانہ پتھری پتہ غدود اور رسولیاں ورم طحال
*امروسیا جدید
قلمی شورہ       1 پاؤ
نشادر ٹھیکری    5  تولہ
سہاگہ۔              5  تولہ
سنگ یہود         5  تولہ
گندھک آملہ سار 5تولہ
پوست ریٹھا     21عدد
جوکھار اصلی    5  تولہ
نمک خربوزہ      5 تولہ
میٹھا سوڈا       5 تولہ
بھلاوہ              5  عدد
قلمی شورہ کو کڑاہی میں ڈال کر پگھلا لیں اس کے بعد سب چیزوں کا سفوف کر کے بھلاوہ کے علاوہ شورا میں ڈال دیں بھلاوہ ایک ایک کر کے ڈالتے جائیں جب سب بھلاوے جل جائیں ایک ایک کر کے تو نیچے اتار کر بریک پیس لیں اور اس میں
مغز کرنجوہ 5 تولہ
آئمبہ ہلدی    1 تولہ
نمک نیلا جست والا 1 تولہ
500ملی گرام کیپسول 15سال سے بڑوں کیلیے اور 125 ملی گرام کیپسول بچوں کیلیے قہوہ دال کلتھی صبح شام درد گردہ پہلی خوراک کے 10 منٹ بعد بند ھو جاۓ گی انجیکشن سے پہلے کام کرے گا
عورتوں کے رحم کے تمام امراض گردہ مثانہ اور پتہ کی تمام پتھریوں کیلیے ورم طحال اور گندے مواد جسم سے خارج کرنے کےلیے طمث البول استسقاء کیلیے اکسیر کا حکم رکھتا ھے پراسٹیٹ گلینڈ مثانہ پانی کی تھیلیاں ڈیلسیز گردہ رسولیاں تمام قسم یعنی سنگھارے مطب ہے اصل امروسیا سے ہٹ کر ہے ازمودہ ھے
میرا اپنا مجرب ھے بنائیں اور انسانیت کی بھلائی کیلیے استعمال کر
نوٹ ۔۔۔۔۔یہ نسخہ صرف معالجین کیلئے دیا گیا ھے شوقیہ حکمت کرنے والے اس سے دور رھیں
/channel/Beloostibbikhidmatumarmalakpuri

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

*بے حد بہترین نتائج کے ساتھ لوگی کی پہلی پسند بنے والا بہترین نسخہ*
*🌛عید کا چاند🌜*

*🐎اور قوت کا ایسا طوفان طبیعت رقص کرنے لگے*

*ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں مشہور کہاوت ہے عید کا چاند ہو گئے ہو جو لوگ پردیش سے کافی وقت میں گھر کی طرف رجوع کرتے ہیں ان کو اکثر یہی سنے کو ملتا ہے دوسرے ہمارے معاشرے میں عید کے چاند پر شادیاں کرنے کا سیزن عام ہوتا ہے جب بات عید کے چاند کی ہو تو پردیش میں رہنے والے لوگ ہوں یا شادیاں کرنے والے نوجوان سب کو فکر ہوتی ہے اپنی قوت کی بہالی کی تو کیوں نا آج ایسے ہی نسخہ کی بات کی جائے جو قوۃ کا طوفان اٹھا دے اور مردانہ لوہا منوا دے*


*اس نسخہ کے استعمال سے*
*نامردی کامکمل خاتمہ*
*قوت باہ کا طوفان*
*ممسک مغلظ مولد*
*بے مثال،جوانی*
*شباب کی بہالی میں لاجواب*
*عضو میں فولادی طاقت*
*پیشاب کے قطروں کا مکمل خاتمہ*
*مثانے کی کمزوری کا مدلل علاج*
*خاص بات بغیرمنشی ادیات مرکب*
*زعفران،تریاق ،مشک،عنبر،مرواریداورشنگرف جیسی نایاب ادویات کامرکب*
*جوخشکی گرمی کوقائم رکھتے ہوئے مرد کو اسکے مزاج میں لاکر طبیعت کے اندر اعتدال پیدا کرتا ہے۔ایک ایسی مایاناز دواء جو لٹی ہوئی طاقت اور شباب کوبحال کرتی ہے،نامرد کو مرد کامل بناتی ہے منی کی خرابیوں کو دور کرکے زائل شدہ طاقت کوبحال کرتی ہے۔شوگر کی زیادتی سے پیداشدہ نامردی کاجڑسے خاتمہ کرتی ہے درحقیقت سداجوانی کاایک بہترین وکلپ آپ حضرات کے سامنے پیش خدمت ہے بنائے اور فائدہ اٹھائیں اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں*

*اس میں استعمال ہونگے سفوف ممسک محرک لاجواب اور طلاء لاثانی*


*تریاق 10گرام*
*زعفران 10گرام*
*مروارید 10 گرام*
*قرنفل 10گرام*
*شنگرف 5 گرام*
*عنبر 5 گرام*
*مشک 2 گرام*
*عرق بید مشق ایک بوتل*

*تمام کو کھرل میں ڈال کر تھوڑا تھوڑا عرق بید مشق ڈالتے جائیں اور کھرل کرتے جائیں یہاں تک کہ تمام اجزاء یکجان ہو کر مثل غبار ہو جائے اور شنگرف کی چمک اندھی ہو جائے اسکے بعد جوہر کچلا دو ماشہ جوہر سم الفار ایک ماشہ تخم دھتورہ پانچ ماشہ کشتہ قلعی پارے شورے والا پانچ ماشہ میٹھا تیلیہ مدبر پانچ ماشہ ڈال کر مجید دو گھنٹے کھرل کریں اور سفوف اکسیر مردان پلین یانی بنا کشتہ جات والے نسخہ 700 گرام میں شامل کر دیں تیا ہے 6 6 گرام دن میں دو مرتبہ دودھ 250 سے 500 گرام تک کے ساتھ استعمال کریں*

*سفوف مردان اکسیر کا نسخہ بھی پیش خدمت ہے*

*💪سفوف مردان اکسیر💪*

*🙆‍♂️کیا آپ انتشار کی کمی اور وقت خاص پر رابتہ ٹوٹ جانے یانی عضو کے ڈھیلے ہو جانے سے پریشان ہیں*

*🌹 فکر نہ کریں ہم آپ کو خوشیوں کے ان لمحات کی جانب لوٹ جانے کا ایک راز بتاتے ہیں جسکی آپ کو ہر چند تلاش رہتی ہوگی*

*🪴 احباب آپ جانتے ہونگے چند ماہ قبل یہ نسخہ طبی معلومات گروپس میں شیئر کیا گیا تھا گروپ کے پچاس سے زیادہ افراد نے اس نسخہ کو بناکر استعمال کرکے ہمیں بتایا کہ مدتوں کے بعد وہ خوشیاں حاصل ہوئی جسکی ہم تلاش میں تھے ورنہ تو شریکِ حیات کے روبرو شرمندگی کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا تھا لوگوں نے اس نسخہ کی اتنی تعریف کی کہ مجھے اس نسخہ کو دوبارہ لکھنے پر مجبور ہونا پڑا کیونکہ بہت سے افراد اس کی افادیت سے لا علم اور ان کو اس کی ضرورت ہو*

*📌 سمندر سوکھ 50 گرام*
*📌 تخم سریالہ 50 گرام*
*📌 تج کلمی 50 گرام*
*📌 تالمکھانہ 50 گرام*
*📌 بیج بند 50 گرام*
*📌 عاقر قرحا ایرانی 50 گرام*
*📌 تخم ریحان 50 گرام*
*📌 قرنفل 50 گرام*
*📌 دارچینی 50 گرام*
*📌 جائفل 50 گرام*
*📌 تخم بھنگ 50 گرام*
*📌 کشتہ قلعی سادہ 20 گرام*
*📌 کشتہ مرجان جوہرا والا 20 گرام*
*📌کستہ نقرہ 10 گرام*
*📌 کشتہ ابھرک سیاہ بنسخہ کلاں 5 گرام*
*📌 کشتہ سنگرف رومی 5 گرام*

*🧋 تمام کو کوٹ پیس کرسفوف بنا لین ایک چمچ چائے والا یانی تین گرام دن مین دوبار نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال میں لائیں اور قدرت خداوندی کا تماشہ دیکھ لیں*

*🐎 انتشار امساک لذت فرحت قوت اور بھی بہت کچھ جو استعمال کے بعد آپ مجھے میرے پرسنل پر ضرور بتائیں جسمانی طاقت کے ساتھ ساتھ رنگ بدن کو بھی شرخ کرکے بڈھاپے کے اثرات کو چہرے سے غائب کر دیتا ہے ان شاءاللہ*


*نوٹ*
*نسخہ میں کچھ اجزاء مدبر استعمال ہونگے بغیر مدبر کیے استعمال کرنا خطرناک ہے اور یہ نسخہ عام آدمی جس کو طب و مرکبات کی سمجھ نا ہو بنانے کی کوشش نا فرمائے اپنے کسی قریبی طبیب کی نگرانی میں تیار کریں*

*9068717844📞*
*9541414450📞*

*✍️حکیم عمر ملکپوری پانی پت☘️*
/channel/Beloostibbikhidmatumarmalakpuri

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

*السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ*

*میری طرف سے تمام عالم اسلام کو عیدالفطر بہت بہت مبارک ہو*

*ﷲ پاک سے دعا ہے کہ ہم سب کو مکمل اسلامی زندگی جو خوشیوں سے معمور اور کامیابیوں سے بھرپور ہو عطاء فرما۔آمین*

*اللہ کریم اس عید کو آپ تمام لوگوں اور آپ کے اہل خانہ کیلئے خوشیوں کا پیغام، رزق میں اضافہ، صحت و تندرستی،کاروبار میں ترقی، دنیاں و آخرت کی خوشحالی عبادت گزار زندگی اور ایمان میں اضافہ کا باعث بنا دے اور اس میں مجھ جیسے حقیر کو بھی شامل فرما دے ۔آمین*

*مالک کائنات ہم سب مسلمانوں کو ہر قسم کے حادثے بلیات وبا اور ابتلاء سے محفوظ رکھے، آمین*

*اللہ تعالی امت مسلمہ کو اتفاق و اتحاد اور ترقی سے نواز دیں بالخصوص جہاں جہاں مسلمان پریشان حال ہیں یا جنگ کی آگ میں جل رہے ہیں رب کعبہ ان کو حفظ و امان اور آزادی عطا فرمائیں آمین*

*رب العالمین اس عید کو تمام مسلمانوں کے لئے خیر کا ذریعہ بنائے*
*DR. & HAKEEM MO UMAR MALKAPURI PANIPAT HARYANA*
*BUMS DEHLI & BHMS JAIPUR*

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

https://api.whatsapp.com/send?phone=+447939002476

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

❇️ *کشمش دل کو صحت مند رکھتی ہے اور خون کی کمی کو دور کرتی ہے‘ کینسر میں مفید*


🔹 *جانیے اس کے 14 زبردست فائدے*

✍️ *حکیم نور خان، حیدرآباد*

https://zainnews24.com/health-benefits-of-raisins/
👆👆👆👆👆👆

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

بیگم کی مار کا ھومیو پیتھی علاج

اگر آپ کی بیگم نے آپ کو بیلنے سے مارا ہے تو دوا آرنیکا ہے۔
اگر آپ کی بیگم نے آپ کو گھونسوں اور ڈھڈوں سے مارا ہے تو دوا بیلس پیرینس ہے۔
اگر آپ کی بیگم نے آپ کو چُھری سے زخمی کیا ہے تو دوا ہائپریکم ہے۔
اگر آپ کی بیگم نے آپ کو سُوئی چبوئی ہے، تو دوا لیڈم ہے۔
اگر آپ کی بیگم نے آپ کی انگلی مروڑ کر ہڈی توڑ دی ہے، تو دوا ککریافاس ہے۔
اگر آپ کی بیگم نے آپ کے پیٹ پر گھونسا مارا ہے تو دوا ایپی کاک ہے۔
اگر آپ کی بیگم نے آپ کے سینے پر مُکا مارا ہے تو دوا کونیم ہے۔
اگر آپ کی بیگم نے آپ کی آنکھ پر مُکا مارا ہے، تو دوا سمفائٹم ہے۔
اگر آپ کی بیگم نے آپ کو برتن اُٹھا کے دے مارا ہے، اور اپ کو نیل پڑ گیا ہے تو دوا ملی فولیم ہے۔
اگر آپ کی بیگم نے آپ کے ناک پر سیدھا مُکا مارا ہے اور نکسیر پھوٹ پڑی ہے تو دوا فاسفورس ہے۔
اگر آپ کی بیگم نے آپ کو زور سے دھکا دیا اور اپ کے پیر میں موچ آگئ ہے تو دوا روٹا ہے۔
اگر آپ کی بیگم نے آپ کی کمر پر کپڑے دھونے والے سوٹے سے حملہ کیا ہے تو دوا ہائیپریکم ہے۔
اگر آپ کی بیگم بہت سیانی ہے، اس نے آپ کو گُجی مار ماری ہے (یعنی جو مار سامنے جلد پر نظر نہ آئے، اور جس کی FIR نہ ہوسکے) تو دوا ایسڈ سلف ہے۔
اگر آپ کو خوف ہے کہ آپ کی بیگم مجھے مارے گی یا وہ کسی بھی وقت حملہ کرسکتی ہے، یا کچھ بھی آپ کے ساتھ کرسکتی ہے تو دوا ایکونائیٹ ہے۔

*ڈاکٹرماس گجرات*
/channel/SharehomeopathicJaduAsarduniame

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
(معجون خشخاش)
اجزاء....وزن...
+خشخاش250گرام
+مغز سونف125گرام
+برہمی بوٹی50گرام
+مغز بادام شیریں 250گرام
+مغز کھیرا30گرام
+مغزکدو30گرام
+مغزخربوزہ30گرام
+مغز تربوز30گرام
+الائچی خورد20گرام
+مرچ سیاہ15گرام
+طباشیر نقرہ15گرام
+کشتہ مرجان 5گرام
+مرچ سیاہ10گرام
+اسطخدوس 50گرام
+ورق چاندی 20عدد
چینی سب ادویہ کے برابر.....ترکیب.
پہلے خشخاش کو دودھ میں بھگو دیں.نرم ہونے پر گھوٹ کر چھان لیں,
اور اس خشخاش کی پھوگ کو خشک کرکے آگ پر بھون کربراٰؤن کرلیں,
اور اس کو معجون کے آخر میں شامل کریں.باقی ادویہ کو کوٹ چھان کر چھلنی سے پاس کرکے ..آب خشخاش تیار شدہ سےچینی کا قوام بنا کر معجون تیارکریں ....خوراک مقدار. 10گرام رات کو سوتے وقت نیم گرم دودھ سے...
فوائد. اعلی درجہ کا مقوی دماغ ہے..سر درد....ضعف دماغ...دائمی نزلہ...کیرا....وغیرہ اور ساتھ میں مقوی باہ بھی ہے ضعف باہ پر بہت اچھا کام کرتا ہے.....نوٹ...اس معجون کو تیار ہونے کے بعد جالی یا جالی دار کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں بالکل بند نہ کریں نہیں تو خراب ہو سکتا ہے.
معمول مطب...مجرب ہے...
/channel/Beloostibbikhidmatumarmalakpuri

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

(معجون امساکی خاص)
*ھوالشافی
*ثعلب مصری50 گرام*
*ثعلب پنجہ 50 گرام*
*موصلی سفید 50 گرام*
*اسپند 50 گرام*
*پنبہ دانہ 50 گرام*
*عقرقرحا50 گرام*
*اسگندھ 50 گرام*
*خولنجاں50 گرام*
*تخم سریالہ 50 گرام*
*مغزبادام10گرام*
*مغزچلغوزہ10گرام*
*جائفل10گرام*
*شقاقل10گرام*
*بہمن سفید10گرام*
*بہمن سرخ10گرام*
*تودری سرخ10گرام*
*تودری ذرد10گرام*
*زنجبیل10گرام*
*زعفران5 گرام*
*جلوتری10گرام*
*فلفل دراز10گرام*
*مصطگی10گرام*
*تخم ہالیوں10گرام*
*کنجد20گرام*
*تخم گذر6گرام*
*تخم اوٹنگن6گرام*
*تخم کونچ6گرام*
*سمندرسوکھ6گرام*
*جندبیدستر 6گرام*
*ورق سوناخالص 30 عدد*
*ورق نقرہ خالص 60 عدد*
*مشک خالص 2 گرام*
*سب کا باریک سفوف کرلیں،شہد خالص تین گنا میں اچھی طرح مکس کرلیں معجون تیار ہے.
*ان احباب کے لیۓ جو کہتے ھیں کہ ھم پر دوا اثر نہیں کرتی یا علاج کروا کر تھک چکے ھیں مقوی باہ ہےاعلی درجہ ممسک ہےاور اعلی درجہ مقوی قلب ہے مقوی اعضائے رئیسہ ہے۔ قوت اور جوش کا خزانہ ۔عضو خاص کے جملہ نقائص کا خاتمہ تولد کرم منی ہے.
*ضعف اعصاب عام جسمانی کمزوری کو دورکرکے قوت باہ بے حدپیدا کرتی ہے مایوس افراد کیلیےلاجواب اثر رکھتی ہے وقتی اور مستقل دونوں فائدے لئے جا سکتے ہیں.
*مقدار خوراک، 3 گرام شام پانچ بجے خالی پیٹ تین پاؤ نیم گرم دودھ کیساتھ.
*جسمانی اعصابی اور مردانہ کمزوری کے لیۓ اکسیر صفت معجون ھے۔
/channel/Beloostibbikhidmatumarmalakpuri

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

*عضلاتی غدی شدید*

نسخه : - دار چینی 3 تولہ ۔ جلوتری - 2تولہ ۔ لونگ1اتولہ ترکیب تیاری : ۔ سب ادویہ کو باریک پیس لیں بس تیار ہے ۔ مقدار خوراک :- 3 رتی تا1ما شہ دن میں چار بار ہمراہ پانی یا قہوہ یا چائے ۔ افعال و اثرات :- یہ دوا قلب و عضلات میں تحریک پیدا کرنے کے لئے بےضر ہے۔ قلب و عضلات میں تحریک جگر و غدد میں تسکین اور دماع واعصاب میں تحلیل پیدا کرتی ہے۔ مولد حرارت عزیزی ہے۔ اس کے استعمال سے جگر گرم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ نمونیا کے لئے اعلی درجہ کی دوا ہے ۔ محرقہ بخار کے لئے بے حد مفید ہے. دستوں کو روکتی ہے۔ پیٹ درد کے لئے بے حد مفید ہے ۔ بے حد مقوی معدہ و امعا ہے بلغمی دمہ زکام، چھینکیں ۔ تھوک کی زیادتی، پرانے دست. سنگرہنی، کثرت بول ، کابوس، کھاری ڈکاریں، کالی کھانسی، درد امعاء پیٹ وسینہ کا ورمی درد اور باؤ گولہ وغیرہ کے لئے شرطیہ دوا ہے، چونکہ محرک قلب و مولد حرارت عزیزی ہے اس لئے حرارت کی کمی سےجسم سرد پڑ رہا ہو یا ٹھنڈے پسینے آنے شروع ہو جائیں تو ایسی صورت میں عضلاتی غذی تمام دواؤں کا استعمال آب حیات سے کم نہیں۔ جب گردے انتہائی سرد ہو چکے ہوں تو ان ادویہ کے استعمال سے فورا گرم ہو جاتے ہیں۔ بے حد مقوی باہ ہے امساک پیدا کرتی ہے ۔ آتشک کے لئے بے ضرر ہے۔ مدرحیض ہے۔ لیکوریا فالج و لقوی عظم الطحال۔ دل کا پھول جانا کے لئے بہترین دوا ہے تمام عضلاتی عصابی علامات کے لئے بے حد مفید ہے۔

نوٹ :۔ اگر قبض ہو تو اس کے ساتھ عضلاتی غدی مسہل ضرور دیں ۔
/channel/Beloostibbikhidmatumarmalakpuri

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

شوگر کیلئے نسخہ مجرب المرجب حاضر ہے اندازہ خود لگائیں
چھولے سفید 250گرام
گودا گھیکوار 250گرام
تمہ 250گرام
نمولی ثابت 250گرام
پانی ایک کلو میں ڈال کر آگ پر پکائیں جب خشک ہو جائے تو اتار لیں پھر کپڑ چھان سفوف بنالیں 500mg والے کیپسول بھر لیں ایک صبح اور ایک شام پانی کے ساتھ استعمال کریں
/channel/Beloostibbikhidmatumarmalakpuri

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

ہم روزمرہ میں جو مصالحہ جات ہانڈی میں ڈالتے ہیں ان سے جو ہومیوپیتھک ادویات تیار کی جاتی ہیں ان کے بارے میں معلومات ہیں اگر کوئی چیز رہ گئے ہے تو ضرور بتائیں ۔۔۔
سبزی یا پھل نہ ہوں ۔۔۔
_پیاز Allium cepa__
نزلاوی سردرد آنکھوں میں سرخی سوزشی قسم کا پانی خارج ہوتا چھینکیں ناک سے کثرت سے پانی کا اخراج ۔۔۔۔
_لہسن _Allium stiva ____
آنتوں کے سکڑنے اور خون کی رگوں کے سکڑنے میں کام آتی ہے شریانوں کے تناؤ کو کم کرتی ہے فربہ اندام لوگ جو گوشت کا استعمال زیادہ کرتے ہیں ۔۔۔۔
_ادرک _Zingiber__
ادھے سر میں درد
نظام انہظام کے متعلق مسائل گردوں کے مسائل ،جوڑ کمزور ہو جائیں کڑل پڑتے ہیں ۔۔۔

_لال مرچ _Capsicum _
سرد مزاج ،حرارت غزیری کی کمی ،رگ ریشے ڈھیلے ڈھالے جسمانی طور پر کمزور ،خون کا غلبہ ،کاہل الوجود ،جن میں ردعمل پیدا کرنے کی بہت زیادہ قوت نہ ہو فربہ اندام لوگ آرام طلب ہوتے ہیں محنت سے جی چراتے ہیں۔۔۔
__Curcuma longa _ہلدی__
کولیسٹرول کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔۔ خون کے خلیوں کو شریانوں میں اکٹھا ہونے اور جم جانے سے روکنے میں معاون ہے .

__کالی مرچ _Piper nigrum ____
جسم کے ہر مقام پر جلن اور دباؤ کا احساس ۔۔

_ٹماٹر __،Solanum lycopersicum_
یہ دوا وجع المفاصل اور انفلوئنزا کی علامات پائی جائیں ۔۔۔
_دارچینی _Cinnamonum__
کینسر جس میں درد اور بو موجود ہوں ۔۔
جریان خون روکنے والی دوا ہے ۔۔
وضع حمل کے بعد سیلان خون کو روکتی ہے ۔۔
_Vernonia anthelmintica کالازیرہ_
پیٹ کے کیڑے اور ان سے پیدا ہونے والی تمام امراض ختم کرتی ہے
بالخصوص دھاگہ نما کیڑوں کے لئے بہت ہی کارگر ہے . کیڑوں کے باعث بستر پر پیشاب اور دانت پیسنے وغیرہ میں اکسیر کا درجہ رکھتی ہے..
__بادیان _illicium ____
اس دوا میں معدہ کی علامات ملتی ہیں ۔۔
تھوڑا کھانے سے پیٹ بھر جائے ۔
متلی سے قے کی خواہش ،تلی کے مقام پر درد مقررہ وقت پر ہونے والے درد کے لئے مفید مانی جاتی ہے ۔ شدید ریاحی درد و شکم میں گڑگڑاہٹ اور جگر کا بڑھنا اس دوا میں ملتی ہیں ۔
_کڑی پتہ_Morraya koenigii___
یہ دوا بلڈ شوگر کے استعمال کی جاتی ہے ۔۔

__لونگ Cajuputum Meg__
پیٹ کا پھولنا، زبان کی بیماری
چکر آنا، سماعت میں کمی، سینے کی علامات وغیرہ ۔۔۔
__جائفل Nux moschata___
یہ دوا ہسٹریا ،معدہ کی علامات میں استعمال کی جاتی ہے ۔۔۔
_ہینگ _Asafoetida____
یہ دوا معدہ ،ہڈیوں کی علامات میں مستعمل ہے ۔۔۔
__نمکNatrum mur ____
نفسیاتی مسائل ،سر درد نزلہ زکام ،حیض کے مسائل ،قبض ،ایگزیما اور ایک لمبی فہرست ہے جس میں یہ دوا استعمال کی جاتی ہے ۔۔
اور بہت سی روزمرہ کی چیزوں سے ہومیو پیتھی ادویات بنائی جاتی ہیں...
/channel/SharehomeopathicJaduAsarduniame

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

Sanicula
سینی کیولا کے چشمے کا پانی بہت خوش ذائقہ ہے
اس کے اندر جو اجزاء ملتے ہیں. کچھ اس طرح سے ہیں.
نیٹرم میور ، کلکیریا میور ، مگنیشیا میور ، کلکیریا کارب ، کلکیریا سلف ، کالی سلف ، نیٹرم کارب ، نیٹرم برومیٹم ، فیرم بائی کارب، نیٹرم آئیوڈائیڈ ، الیومنا ، سلیشیا، لیتھیم کارب، نیٹرم فاس ، بورکس کے اجزاء پائے جاتے ہیں.

"سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے " کی تفسیر ہے اس دوا میں بہت سی بڑی بڑی دواؤں کی علامات ملتی ہیں .
* نیچے کی طرف حرکت کے خوف میں بورکس اور جیلسیمیم سے ملتی ہے.
* بچوں میں سر گردن کے پسینے میں جو بکثرت ہوتا ہے اور سرہانے کو تر کر دیتا ہے کلکیریا کارب اور سلیشیا سے ملتی ہے .
* کانوں کے پیچھے سفید لیسدار رطوبت کے نکلنے میں گریفائٹس سے ملتی ہے.
* دو پاخانے ایک رنگ کے نہ ہونے کی حالت میں پلسٹلا سے ملتی ہے.
* بچوں میں پیشاب سے پہلے چلانے میں اور اس کے بعد ریت خارج ہونے میں لائیکوپوڈیم سے ملتی ہے.
* نرم پاخانہ معمولی سا باہر نکل کر پھر اندر گھس جانے میں سلیشیا اور تھوجا سے ملتی ہے.
*سوکھا پن میں پہلے گردن پتلی ہونے میں نیٹرم میور اور لائیکوپوڈیم سے ملتی ہے
*سوکھا پن کے ساتھ شدید بھوک میں آئیوڈیم سے ملتی ہے.
* حلق میں گاڑھی لیسدار بلغم میں کالی بائیکروم سے ملتی ہے.
* پاؤں کے جلنے میں اور ان کو ٹھنڈی جگہ یا پانی میں رکھنے یا کپڑا اتار کر ننگا کرنے میں سلفر ، پلسٹلا ، کیموملا اور میڈورنیم سے ملتی ہے.
* ریڑھ کے جلنے میں فاسفورس اور زنکم سے ملتی ہے.
* شدید پیاس اور پانی کے معدہ میں پہنچنے کے فورا قے میں آرسنک البم اور فاسفورس سے ملتی ہے.
* علامات کے متواتر بدلتے رہنے میں لیک کینائینم اور پلسٹلا سے ملتی ہے.
* مقعد کی کمزوری میں ایلو سے ملتی ہے.
* شدید قبض میں بغیر کسی چیز کی مدد کے پاخانہ نہ نکل سکے سیلینیم سے ملتی ہے.
* یاد رہے کہ یہ تمام ان دواؤں کی چوٹی کی علامات ہیں اور حیرت ہے کہ ایک اکیلی دوا میں بہت سی بڑی دواؤں کی خاص خاص علامات کیسے جمع ہو گئی.
* ایک خاص علامت " پھٹ پڑنے " کا پردرد احساس ہے جو سیون کے مقام " انتڑیوں میں " مثانہ میں " سر کی چوٹی میں اور چھاتی میں واقع ہوتا ہے یہ دوا سمندری بیماری ، رات کو خواب میں پیشاب نکل جانے ، شدید قبض اور بچوں کے سوکھا پن میں کامیابی سے استعمال کی گئی ہے.
آلات ہضم میں سینی کیولا کااثر عجیب وغریب ہے غذا کا مزہ بہت دیر تک آیا کرتا ہے
طاقت: 30 اور اونچی طاقت
/channel/SharehomeopathicJaduAsarduniame

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

مزاج کی تشخیص کا آسان طریقہ

اکثر دوست انبکس میں آکر سوال کرتے ہیں سر کیسے پتہ چلے گا میرا مزاج گرم یا سرد یا خشک ھے آج سوال کا جواب تحریر کرنے لگا ھوں آدھی سے زیادہ زندگی طب یونانی میں گزاری ھے حکیم محمود بھٹہ صاحب اور حکیم شمشیر علی صاحب کے بھی شکر گزار ھے ان لوگوں نے طب یونانی کی بلندی کے لیے واقع بہت کام کیا ھے مزاج کی تشخیص کے لیے جو ہم نے استادوں سے سیکھا ھے آج فی سبیل اللہ فیس بک پر تحریر کررھا ھوں اس طریقے پر میرا مکمل پریکٹیکل ھے اس سے تشخیص آسان ھوجاے گی جب مریض صبح اٹھے تو پہلے آپ نے مریض سے یہ پوچھنا ھے آپ کی زبان کا ذائقہ کیسا ھوتا ھے ؟ اگر مریض بتائیں کہ میری زبان کا ذائقہ میٹھا ھے تو وہ اعصابی مریض ھے جو مریض کہے کہ میری زبان کا ذائقہ ترش یعنی کھٹا رہتا ھے تو وہ عضلاتی سودا خشکی کا مریض ھے تیسرے نمبر پر اگر مریض کہے کہ میری زبان کا ذائقہ نمکین ھے تو وہ غدی صفراوی مریض ھے اس کے صفرا کا علاج کرے مریض صحتمند ھوجاے گا پھر آگے ایک اور چیز بتادیتا ھوں اعصاب کا تعلق سر سے ھوتا ھے اس کے بعد آجاتے ھے غدی گردن سے لے کر دھڑ یعنی ناف تک جو عضلاتی مریض ھوگا اس کے تمام مسلے دھڑ ناف سے نیچے ھونگے یہ زبان کی تین اقسام ھے
https://t.me/joinchat/AAAAAE_LmGlMeuakRYfd1w

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ جلد کی الرجی اورچھپاکی مین فرق اورعلاج ۔۔۔۔۔۔۔۔
جلد کی الرجی دومزاجون مین ھوجایاکرتی ھے
اگرجلد پہ خشک خارش ھے تویہ عضلاتی الرجی ھے
ایسے مریض کومحض تریاق معدہ دین انشاءاللہ شفا ملے گی
نسخہ تریاق معدہ۔۔۔۔
گندھک آملہ سار سوگرام
اجوائن دیسی دوسوگرام
پودینہ خشک سوگرام
پیس کرسفوف بنالین ایک ماشہ مقدارمین پانی کےساتھ دن مین تین باردین
اگر جسم پردھپڑ بن جاتےھین اورجلد سرخ ھوکرپھول جاتی ھےتو یہ غدی تحریک ھے ایسی صورت مین اعصابی غدی ملین اوراعصابی عضلاتی ملین اور سفوف مفرح دین انشاءاللہ شفاملےگی
اعصابی غدی ملین نسخہ۔۔۔۔
سہاگہ بریان دوتولہ
ست ملٹھی جسے رب السوس بھی کہتےھین تین تولہ
گندھک آملہ سار تین تولہ
پیس کرنخودی گولیان بنالین ایک تادوگولی دن مین تین بار
نسخہ اعصابی عضلاتی ملین ۔۔۔۔
قلمی شورہ تین تولہ
تخم کاسنی پانچ تولہ
جوکھارپانچ تولہ
گل سرخ آٹھ تولہ
پیس کرسفوف بنالین ایک ماشہ دن مین تین بار ھمراہ پانی
سفوف مفرح نسخہ۔۔۔
کشنیز خشک زیرہ سفید برابروزن پیس کرایک ماشہ دن مین تین بارھمراہ پانی دین
اگرساتھ مندرجہ ذیل گولیان بھی تیارکرکےدین تونہایت ھی تیزی سےشفایابی ملےگی
تخم خرفہ 70گرام
تخم کاھو70گرام
طاشیر50گرام
تخم حماس20گرام
گل سرخ20گرام
کشنیزخشک 20گرام
گل ارمنی20گرام
برادہ صندل سفید20گرام
گلنار20گرام
سماق 20گرام
کافور20گرام
سب دوائین پیس کرنخودی گولیان بنالین ایک گولی دن مین تین بار
کثرت بول شوگراورصفراوی الرجی مین کسی نعمت سےکم نہین ھے
نوٹ۔۔۔اگرجسم پہ زخم ھون پھنسیان ھون خون بھی رس رھاھوتوایسی حالت مین تریاق معدہ ماشہ مین ایک رتی اکسیرچارملاکردین ساتھ حب بندق دودوگولی اورغدی عضلاتی ملین دودوگولی دن مین تین باردین یہ آخری باتین اسلیے لکھی ھین کہ بعض نے یہی سوال کمنٹس مین کرناتھا
حب بندق یہ نسخہ بنالین چھلکاریٹھا تارامیرا گندھک آملہ سار برابروزن پیسکر نخودی گولیان بنالین باقی اکسیرچار اورملین چار کےنسخون کاسب کوعلم ھے محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
/channel/Beloostibbikhidmatumarmalakpuri

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

گوھرنایاب اعصابی طلا زعفرانی
بہترین مساج نتیجہ خیز رزلٹ

امیرانہ نسخہ اور غریبانہ علاج سستا بھی
کامیاب بھی

محترم و مکرم دوستو اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ اج اپکی خدمت میی ایک طلا کا نسخہ پیش کرنے جارھا امید ھے کہ یہ طلا دل کی ارزو و تمنا کو پورا کرے گا محترمی و مکرمی میری عادت نہیی ھے کہ فحشات پر مبنی گفتگو کرو یا میی طلا ڈنڈا سریا لوھا گاڈر سٹیل لکھوں یا مزید یہ لکھوں کہ یہ طلا عضوخاص کو 6 انچ بڑھا دے گا اصل میی یہ الفاظ شعبدہ بازوں کے ھوتے ھیی حکیموں کے نہیی اور نہ ہی یہ الفاظ حکما کو زیب دیتے ھیی یہ یہاں پر لوگ طلا سانپ کے زھر والا طلا بچھو والا طلا پونڈ طلا سات گھوڑے کی طاقت والا سب فراڈ اور جھوٹ ھے ان لوگوں کو ارڈر دیا جاے تو سوسوں کے تیل یا تلوں میی رنگ ملا کر دے دیتے ھیی لوگ استعمال کرکے پھر گالی سبکو دیتے ھیی محترم میی جو اجزإ لکھنے لگا ھوں طلا کے نوٹ فرما لیی
اجزا ترکیبی
زعفران روغن زیتوں تل کا تیل روغن بیضہ مرغ بیر بہوٹی جونک عاقرقرحا جاٸفل جلوتری مالکنگنی حرمل ریگ ماہی فلفل دراز
فواید
اس طلا کا خاص فنکشن یہ ھے مشت زنی کی وجہ عضو خاص کا ٹیڑھاپن کمزوری عضوخاص ڈھیلاپن وغیرہ کےلیے سوفیصد مجرب ھے عضو خاص کی رگوں کا باریک ھوجانا جڑ یا درمیان میی پتلا پن پیدا ھو جانا عضو خاص میی سکڑاو بن جانا وغیرہ جیس نقاٸص کو دور کرتا ھے اور قدرتی lenth کو برقرار رکھتا ھے اگر میی کہوں کہ یہ لمباٸی پیدا کرتا ھے تو جھوٹ ھے صرف قدرتی لمباٸی ھو جاتی ھے اور موٹاٸی میی فرق لازمی اتا ھے اسکا دوسرا فنکشن یہ ھے جڑ اور پھٹوں کو اور رگوں کو طاقت دے کر کمزوری دور کرتا ھے اور نتشار کو قوی کرتا ھے مشت زنی کی وجہ سے جو سکڑاو پیدا ھوتا ھے اسکو مکمل طور پر دور کرتا ھے کیونکہ مشت زنی کی وجہ سے جب عضو خاص کی باریک شریانوں میی جب خون کی سوکویشن نہیی ھوتی تو سکڑاو لازمی پیدا ھوگا لیکن یہ طلا blood سرکولیشن کو بہتر بناتا ھے اور درخت کی جڑ میی پانی پڑنا شروع ھوجاتا تو پودا ھرا بھرا ھونا شروع ھو جاتا ھے پھر اندھی ھی چلے توجھکتا نہیی ھے مکرمی و محترمی یہ طلا واقع ہی گوھرنایاب ھے اورایک رزلٹڈ اجزإ پر مشتمل ھے جو سوفیصد تک کام کرتا ھے

/channel/Beloostibbikhidmatumarmalakpuri

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

سفوف شافی
ھوالشافی
مصبر زرد 60 گرام
دارچینی 60 گرام
فلفل سیاہ 60 گرام
زنجبیل 60 گرام
فلفل دراز 60 گرام
پوست ہلیلہ زرد 60 گرام
سہاگہ بریاں 60 گرام
ہینگ ایرانی عمدہ 60 گرام

لوٹا سجی 60 گرام
نوشادر ٹھیکری 60 گرام
نمک سیندھا 60 گرام
نمک سانبھر 60 گرام
نمک کلر 60 گرام
نمک سیاہ 60 گرام
خشک سالم 250 گرام حنضل سے تخم اور چھلکہ دور کرکے جتنا شحم حنضل برآمد ہو شامل کریں
تیاری
تمام اشیاء صاف کرکے الگ الگ پیس لیں ہینگ کو کسی کٹوری میں ڈالکر دیسی گھی تین ساڑھے تین تولہ شامل کرکے براؤن کریں ہلاتے رہیں جب جھاگ کم ہو جائے فوری آگ سے اتار لیں ورنہ سیاہ ہوجانے پر جل جائے گی
اب تمام پیسی ہوئی اشیاء اچھی طرح مکس کریں آخر میں ہینگ مع گھی کھرل شدہ شامل کرکے خوب ہاتھوں سے ملیں کہ یکجان ہوجائے
تیار ہے
مزاج گرم تر
افعال و اثرات و فوائد
کنپیڑوں کو صرف تین چار یوم 250 ملی گرام روزانہ ایک خوراک دینے سے کلی طور پر ٹھیک کرتی ہے
بخار دور کرتی ہے
دائمی قبض
موٹاپا
عضلاتی غدی ڈی ہائڈریشن کو ٹھیک کرتی ہے
رطوبات کو فناہ ہونے سے نہ صرف روکتی ہے بلکہ ٹھیک کرتی ہے
گردوں کی بلاکیج کو کھولتی ہے
فالج کی قبض کو رفع کرتی ہے
آنتوں کے اور جگر کے سدے کھولتی ہے
بھوک بڑھاتی ہے
ہوا گیس کا خاتمہ کرتی ہے
تپ محرکہ کا شافی علاج ہے
منہ کی بدبو کو رفع کرتی ہے
پیشاب کھولتی ہے
پتھریوں کو توڑتی اور خارج کرتی ہے
بڑھی ہوئی توند کو ختم کرتی ہے
ٹانگوں میں پانی کو درست کرتی ہے
عظم طحال کا علاج ہے
جوڑوں کے درد کو ٹھیک کرتی ہے
یورک ایسڈ کو خارج کرتی ہے
سنگ مراہ کو نافع ہے
تیزابیت دور کرتی ہے
بواسیر کو ازحد مفید ہے
چربی کی گلٹیاں اور رسولیاں ٹھیک کرتی ہے
پرانے سے پرانے تپ محرکہ کو اکھاڑ باہر پھینکتی ہے
شوگر معدی و کبدی کو نافع ہے
مدر حیض ہے
درد حیض اور بدبو اور لوتھڑے آنے کو ٹھیک کرتی ہے
مدر بول ہے
تشنج و کزاز کو رفع کرتی ہے
اختناق الرحم کا علاج ہے
سدہ امعاء کو ٹھیک کرتی ہے
جسم سے زیروں کو خارج کرتی ہے
سم الفار کی تباہ کاریوں اور گردوں اور جگر سے سم الفار کے بد اثرات کو خارج کرتی ہے
جگر اور گردوں میں ہوا رک جانے کو ٹھیک کرتی ہے
جلد و بدن سے ہوا اور اضعافی پانی خارج کرتی ہے
استسقاء ذکی کا علاج ہے
پیلے یرقان کا علاج ہے
عرق النساء کو نافع ہے
ریاحی دردوں کا شافی علاج ہے عضلاتی غدی ڈی ہائڈریشن کی الٹی کا علاج ہے
جس بیماری کی سمجھ نہ لگے اس دواء کو استمال کریں اللہ کے فضل سے کبھی ناکامی نہی ہوگی اگر کوئی بیماری دب گئی ہے اسکو ظاہر کردے گی علاج میں آسانی پیدا ہوگی ان شااللہ
عرصہ 20 تا 25 سال سے الحمدللہ زیر استمال ہے
معدے کے کینسر تک کو ٹھیک کرتی ہے ایک ڈیڑھ دو سالہ شیر خوار بچے کو انتہائی شدید سیاہ رنگ کی سریا نما قبض تھی معدے کے اندر کینسر تھا 15 تا 20 یوم بعد روزانہ ایک پوری بوتل قبض دور کرنے والا فرنگی شربت پلاتے رہنے سے اجابت آتی پھر پاخانہ کھینچ کر نکالنا پڑتا تھا خون نکلتاپاخانہ کھینچنے سے مقعد باہر نکل آتا اتنی شدت کی پیاس تھی روزانہ 4 کلو دودھ میں پانی ڈالکر پلاتے مگر نہ اسکی پیاس بجھتی نہ بھوک ہی ختم ہوتی رطوبات فناہ ہوچکی تھیں بچے کا رنگ توے کی طرح سیاہ ہوچکا تھا معدہ پھوڑے کی طرح دکھتا چوبیس گھنٹے روتا رہتا نشہ آور الو پیتھک ادویات کھلا کھلا کر بیڑا غرق ہوچکا تھا امید ہی ختم ہوچکی تھی کہ جانبر ہوگا خرچہ کرکر کے اسکے والدین ہلکان ہوچکے تھے
میں نے اللہ کا نام لیکر ایک چمچ روغن بادام میں 250 ملی گرام دواء دن میں چار بار کھلانی شروع کی تیسرے یوم قبض کھلنا شروع ہوگئی ایک ہفتے میں بچہ روزانہ پاخانہ کرنے لگا مزید دو ہفتوں میں دو بار روزانہ پاخانہ کرنے لگا پھر اجابت کی سیاہی بالکل ختم ہوگئی پیاس بجھ گئی رنگت صاف ہونے لگی جسم پر گوشت آنے لگا معدے کا ابھار اور ورم ختم ہوگیا 6 ہفتے ایک ہی دوا جاری رکھی مگر دو تین ہفتوں بعد دواء کی مقدار کم کر دی اور پانی سے کھلانا شروع کردی اللہ نے کرم کیا کل تین چار ماہ علاج کرنے سے بچہ بالکل تندرست ہوگیا اب ماشااللہ بچہ 14 سال کا ہوچکا ہے رنگت پوری صاف نہی ہوئی سیاہی مائل ہے البتہ پورا چاک و چوبند ہے الحمدللہ علی ذالک
ایک اور 65 سالہ عورت کے معدے کے اوپر اندرون معدہ گول گولا نما کینسر تھا اس وقت مجھے درست یاد نہی الٹراساونڈ مشین نہی ہوتی تھی یا مجھے علم نہی تھا اسکا بھی اسی دوا سے علاج کیا تھا اس کینسر کا حجم تقریبا چار تا ساڑھے چار انچ تھا دو اڑھائی ماہ میں بالکل ختم ہوگیا تھا وہ عورت ماشااللہ اب بھی زندہ ہے الحمدللہ
مقدار خوراک
عمر اور مرض کے حساب سے رتی تا ماشہ مناسب بدرقہ سے استمال کریں
زیادہ دواء دینے سے حنضل شامل ہونے سے مروڑ ڈالنا شروع کردیتی ہے
اس دواء کا نام سفوف شافی چھوٹے بھائی حکیم ذیشان الحق مرزا نے تجویز کیا تھا
منجانب طیب الحق مرزا
/channel/Beloostibbikhidmatumarmalakpuri

Читать полностью…

لاجواب طبی نسخہ جات

اکثر لوگ یہی سوال کرتے ہیں یانی قوت باہ کا بہترین نسخہ بتائیں جبکہ گروپ میں کم اور پرسنل پر ان سوالات کی بوچھار ہوا کرتی ہے یونانی نسخہ جات شئیر کریں تو ھومیو پیتھی چاہئیے اور ھومیو پیتھی شئیر کریں تو یونانی بتائیے جبکہ اکثر و بیشتر نسخہ جات گروپ میں قوت باہ کے تعلق سے ہی شئیر ہوتے ہیں ھومیو پیتھی بھی اور طب یونانی بھی اوپر سے کئی افراد یہ بھی طعنہ دیا کرتے ہیں کیا حکیموں کو صرف مردانہ کمزوری کا علاج ہی کرنا آتا ہے کیا اور بیماریاں نہیں رہی جبک یہی لوگ پرسنل پر پھر سے قوت باہ کا نسخہ مانگتے ہیں اپنے لئے نہیں بلکہ دوست کے لئے

اب مجھے یہ سمجھ نہیں آتا آخر مردانہ کمزوری دوست کو ہی کیوں ہوتی ہے وہ بھی جو ہم عمر ہو🤔

خیر کوئی بات نہیں کیونکہ میرے دوست بھی مجھے سے یہی کہتے ہیں کوئی مردانہ کمزوری کا مجرب نسخہ بتائیں میرے ایک دوست کو ضرورت ہے جو میری ہی عمر کا ہے

چلئے نسخہ جات پوچھنا کوئی منع نہیں گروپ اسی لئے ہے کوئی مجبوری ہے تو پرسنل پر بھی کوئی ممانعت نہیں لیکن پہلے گروپ میں تلاش کر لیا کریں اور تجربات کیا کریں کیونکہ گروپ نسخہ جات سے بھرے پڑے ہیں پھر بھی نا ملے تو ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہے چند لوگ ہی ہیں جو گروپ میں شئیر ہونے والے نسخہ جات سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہیں جب وہ اٹھا سکتے ہیں تو آپ کیو نہیں

پچھلے دو سالوں سے میں ایک نسخہ چند بار شیر کر چکا ہوں کیونکہ اس کے متعلق سینکڑوں سے زیادہ افراد نے مجھے بہت اچھا فیڈ بیک دیا آج بھی شئیر کرونگا چند لوگوں کے فیڈ بیک کے ساتھ کچھ پہچان چھپانے کے ساتھ کیونکہ حکمت میں رازداری اول شرط ہے

Читать полностью…
Подписаться на канал